دبئی پولیس نےفلک بوس عمارت سے لٹکنے والی روسی ماڈل کو وارننگ دے دی

ہفتہ 25 فروری 2017 13:40

دبئی پولیس نےفلک بوس عمارت سے لٹکنے والی روسی ماڈل کو وارننگ دے دی
دبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 فروری2017 ء) :دبئی کی عمارت سے لٹک کر پبلک اسٹنٹ کرنے والی روسی ماڈل وکٹوریہ اودنتسووا دبئی پولیس میں طلب کرلی گئیں۔

(جاری ہے)

خلیج ٹآئمز کے مطابق پولیس نے ماڈل کو وارننگ جاری کی اور کاغذات پر دستخط کروائے کے وہ آئندہ اس قسم کی خطرناک کرتب بازی نہیں کرے گیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے پبلک اسٹنٹ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔