عازمین سے ایک کروڑ روپے سے زائد کا فراڈ کرنے والی خاتون کو 12 سال قید کی سزا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 25 فروری 2017 13:40

عازمین سے ایک کروڑ روپے سے زائد کا فراڈ کرنے والی خاتون کو 12 سال قید ..
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 فروری 2017ء): دو سال قبل عازمین سے ایک کروڑ روپے سے زائد کا فراڈ کرنے والی خاتون کو 12 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دو سال قبل تسنیم فاطمہ نامی خاتون نے عازمین سے رہائش کے نام پر ایک کروڑ روپے سے زائد کا فراڈ کیا۔

(جاری ہے)

ملزمہ نے54 لوگوں سے ایک کروڑ روپے سے زائد کا فراڈ کیا۔ ملزمہ  نے 2014ء میں مذہبی امور کی عمارت کو استعمال کر کے عازمین سے پیسے وصول کیے۔ خود کو وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کی سیکرٹری ظاہر کرتی تھی۔ عدالت نے ملزمہ کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے 12 سال قید کے ساتھ ساتھ ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔