لاہور ہائی کورٹ بینچ کے قیام کیلئے فیصل آباد کے وکلاء کی ہفتہ کو دوسرے روز بھی مکمل احتجاجی ہڑتال

ہفتہ 25 فروری 2017 13:20

لاہور ہائی کورٹ بینچ کے قیام کیلئے فیصل آباد کے وکلاء کی ہفتہ کو دوسرے ..
فیصل آباد۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کی اپیل پر فیصل آباد میں لاہور ہائی کورٹ بینچ کے قیام کیلئے وکلاء نے ہفتہ کو دوسرے روز بھی مکمل احتجاجی ہڑتال کی اورعدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیا جس کے باعث کوئی وکیل کسی عدالت میں پیش نہیں ہو ا اور اس موقع پر احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کے ترجمان نے کہا کہ جب تک فیصل آباد میں لاہور ہائی کورٹ کے بینچ کا قیام عمل میں نہیں آ جاتا اس وقت تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :