کوشش ویلفیئر ٹرسٹ کا ساتواں یوم تاسیس کل رائے ونڈ میں منایا جائیگا

ہفتہ 25 فروری 2017 13:15

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) کوشش ویلفیئر ٹرسٹ کا ساتواں یوم تاسیس کل ( اتوار ) 26فروری کو رائے ونڈ میں منایا جائیگا ۔

(جاری ہے)

یوم تاسیس کی تقریب میں معروف کالم نگا راوریا مقبول جان ،عکسی مفتی ،نورالحسن ،حافظ شفیق الرحمان ،ریاض محمود ،محترمہ فرح عالم دیبا خصوصی طور پر شرکت کررہی ہیں یاد رہے کوشش ویلفیئر ٹرسٹ علاقہ کا واحد ادارہ ہے جس نے عالمی اہمیت کے حامل شہر رائے ونڈ میں اپنی مدد آپ کے تحت سب سے پہلے واٹر فلٹریشن شہر کے مختلف علاقوں میں نصب کروائے جہاں سے ہزاروں افراد روزانہ پینے کا صاف پانی حاصل کرتے ہیں جبکہ کوشش ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر انتطام دو ایمبولینس مفت سروس فراہم کررہی ہے مذکورہ ادارے میں عہدوں کی تشہیر نہیں کی جاتی اور نہ ہی کسی سیاسی ،مذہبی شخصیت سے امداد لی جاتی ہے کوشش ویلفیئر ٹرسٹ رائے ونڈ کا واحد ادارہ ہے جس میں تمام مکاتب فکر کے افراد بے لوث اپنی خدمات پیش کررہے ہیں کوشش ویلفیئر ٹرسٹ ہر سال ماہ صیام میں ایک ہزار سے زائد افراد کو راشن فراہم کرنے کا اہم فریضہ بھی سرانجام دیتا ہے یوم تاسیس کی تقریب علی پبلک سکول کی گرائونڈ میں صبح دس بجے ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :