مستحقین کو امداد کی فراہمی ہمارا فرض ہے، زکوٰة کی تقسیم شفاف انداز سے کی جارہی ہے ‘ نغمہ مشتاق لانگ

پنجاب حکومت نا دار اور مستحق افراد کے علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے‘ صوبائی وزیر زکوة و عشر

ہفتہ 25 فروری 2017 13:15

مستحقین کو امداد کی فراہمی ہمارا فرض ہے، زکوٰة کی تقسیم شفاف انداز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) صوبائی وزیر زکوٰة وعشر نغمہ مشتاق لا نگ نے کہاہے کہ زکوٰة کی تقسیم شفاف انداز سے کی جارہی ہے ، مستحقین کو امداد کی فراہمی ہمارا فرض ہے زکوٰة کی ایک ایک پائی عوام کی امانت ہے پنجاب حکومت نا دار اور مستحق افراد کے علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے سول سوسائٹی کے نمائندگان سے ملاقات کے دوران کیا - انہوں نے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن (جنرل اور ٹیکنیکل )گزارہ الائونس فار بلائینڈ ،دینی مدارس،میرج گرانٹ، رکشوںکی فراہمی سلائی مشینوں کی تقسیم کی مد میں ملنے والے فنڈ حقداروں کو بلا تخصیص دئیے جارہے ہیں- انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت ضرورت مند افرادکو تعلیم و تربیت اور علاج و معالجے کیلئے شفاف طریقے سے مالی معاونت فراہم کر رہی ہی- ملتان ،بہاولپور اور ساہیوال ڈویژن کے ہسپتالوں میں نادار اور مستحق افراد کو صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔

حکومت پنجاب نے مستحقین کے لیے مختص کردہ فنڈ کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے۔زکوٰةبجٹ میںتقریبا- 66 کروڑروپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :