افغان شہری چھپ گئے،صرف 18کو ملک بدرکیاجاسکا،جرمنی

افغان مہاجرین کو لے جانے والا جہاز نصف سے زائد خالی،مفروروں کی تلاش جاری ہے،جرمن وزارت داخلہ

ہفتہ 25 فروری 2017 13:01

افغان شہری چھپ گئے،صرف 18کو ملک بدرکیاجاسکا،جرمنی
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) جرمن حکومت نے تسلیم کیا ہے کہ وہ رواں ہفتے ملک بدر کیے جانے والے افغان مہاجرین میں سے نصف سے قدرے کم کو وطن واپس نہیں بھیج سکی کیونکہ متعدد افغان تارکینِ وطن چھپ گئے تھے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن وزارتِ داخلہ کے ترجمان توبیاس پلاٹے کا کہنا تھا کہ اٴْن پچاس افغان مہاجرین کو جن کی پناہ کی درخواستیں مسترد ہو چکی تھیں، گزشتہ بدھ کے روز وطن واپس بھیجا جانا تھا لیکن روانگی کے وقت طیارے میں محض اٹھارہ افغان باشندے ہی سوار ہوئے۔

افغان پناہ گزینوں کی رواں ہفتے ہونے والی ملک بدری مہاجرین کی جرمنی سے واپسی کے تناظر میں گزشتہ دسمبر میں ہونے والے متنازعہ یورپی یونین افغانستان معاہدے کے سلسلے کی تیسری کڑی تھی۔ اب تک قریب 80 افغان مرد پناہ گزینوں کو اٴْن کی پناہ کی درخواستیں مسترد ہونے کے بعد وطن واپس بھیجا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :