جرمنی میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ

دس سال بعد پہلی مرتبہ سوشل ڈیموکریٹس چانسلر میرکل اور ان کی ہم خیال کرسچن سوشل یونین سے آگے نکل گئی ،سروے

ہفتہ 25 فروری 2017 13:00

جرمنی میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) جرمنی میں عام انتخابات سے قبل سوشل ڈیموکریٹک جماعت ایس پی ڈی کی مقبولیت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

(جاری ہے)

ملکی نشریاتی ادارے کے ایک جائزے کے مطابق ’ایس پی ڈی‘ کی چار پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ عوامی مقبولیت کی شرح بتیس فیصد ہو گئی ہے جبکہ یونین جماعتوں کی عوامی تائید تین پوائنٹس کی کمی کے ساتھ اکتیس فیصد ہے۔ اکتوبر 2006 ء کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ سوشل ڈیموکریٹس چانسلر میرکل کی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین اور ان کی ہم خیال کرسچن سوشل یونین سے آگے نکل گئی ہے۔ ماحول دوست گرین پارٹی کی مقبولیت بدستور آٹھ فیصد ہے۔ ڈی لنکے کی عوامی مقبولیت ایک فیصد کم ہو کر سات فیصد ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :