مصرمیں کتوں کی میزبانی کے لیے فائیوسٹاہوٹل قائم

مقصد پالتو کتوں کی دیکھ بھال ، ان کے لیے طبی اور نفسیاتی امور سے متعلق خدمات پیش کرنا ہے،ہوٹل مالکن

ہفتہ 25 فروری 2017 13:00

مصرمیں کتوں کی میزبانی کے لیے فائیوسٹاہوٹل قائم
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) مصر میں دارالحکومت قاہرہ سے 30 کلومیٹر دور واقع الرحاب سِٹی میں کتوں کے میزبانی کے لیے فائیوسٹاہوٹل قائم کردیاگیا،ہوٹل کی مالکہ عِزّہ ایوب نے عر ب ٹی وی کو بتایاکہ یہ ہوٹل تقریبا 8500 مربع میٹر کے رقبے پر قائم ہے۔ اس کا مقصد پالتو کتوں کی دیکھ بھال ، ان کے لیے طبی اور نفسیاتی امور سے متعلق خدمات پیش کرنا ہے۔

اس کے علاوہ جب کتوں کے مالکان بیرون ملک یا تعطیلات گزارنے کسی سیاحتی مقام پر جاتے ہیں تو اٴْس وقت یہ ہوٹل ان کتوں کی میزبانی کرتا ہے کیوں بڑے ہوٹلوں میں کتوں کو ساتھ لانا منع ہوتا ہے اور مالکان اپنے کتوں کو گھر میں اکیلا چھوڑنا پسند نہیں کرتے ہیں۔عزہ کے مطابق ہوٹل میں 15 کمرے ہیں اور یہاں کام کرنے والا عملہ کتوں کو دو وقت خوراک دیتے ہیں اور ان کی صحت کا خصوصی خیال رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ کتوں کو تفریحی کی غرض سے ساتھ بھی فراہم کیا جاتا ہے۔ ہوٹل میں مختلف نسل کے کتے پائے جاتے ہیں جب کہ کمرے کا یومیہ کرایہ 100 سے 120 مصری پاؤنڈ کے درمیان ہے۔عزہ نے بتایا کہ ہوٹل میں کام کرنے والے افراد کتوں کو تربیت بھی دیتے ہیں اور ہوٹل میں رہنے کے عرصے میں ان کی صفائی ستھرائی کا یورپی ممالک کی طرز پر پورا خیال رکھا جاتا ہے۔ عزہ نے واضح کیا کہ وہ جانوروں کی بہبود کے شعبے کی کارکن تھیں اور اسی چیز نے انہیں اپنی رقم کو اس ہوٹل کی شکل میں سرمایہ کاری کے لیے استعمال کرنے پر مجبور کر دیا جو کہ ان کے مشغلے اور شوق کے عین مطابق ہے

متعلقہ عنوان :