دبئی کے ایک شخص نے شادی کے پروپوزل پر 1ملین درہم خرچ کرڈالے

ہفتہ 25 فروری 2017 12:35

دبئی کے ایک شخص نے شادی کے پروپوزل پر 1ملین درہم خرچ کرڈالے
دبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 فروری2017 ء) : دبئی کے ایک پراپرٹی ڈویلپرنے محبت کے اظہار کے لئے 1 ملین درہم خرچ کر ڈالے۔جب کہ پروپوزل کا باقاعدہ انعقاد ایک کمپنی کی جانب سے کیا گیا تھا۔اس شخص کا کہنا تھا کہ اس نے 20 ہزاردرہم تو محض پھولوں پر ہی خرچ کیے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اس کی محبوبہ بھی بہت حیران تھی کہ اس نے اتنی رقم محض پروپوزل میں ہی خرچ کیوں کی۔خلیج ٹائمز کے مطابق یہ جوڑا پہلے ہیلی کاپٹڑ کے ذریعے موناکو پہنچا ، جہاں باغ میں پہنچ کر لڑکے نے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ اس کے بعد ان کے رشتہ داروں اور دوست احباب نے نئے شادی شدہ جوڑے کو مبارک باد بھی پیش کی۔