چین نے پاک فوج کی جانب سے شروع کیے جانے والے نئے آپریشن ’رد الفساد‘ کی حمایت کر دی

آپریشن سے دہشتگردی اور انتہا پسندی کو ختم کر نے میں مدد ملے گی ،ْ سرحدوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جاسکے گا حکومت ،ْ فوج اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے ایک دن دہشت گردی کے خلاف فتح حاصل کرلیں گے ،ْوزارت خارجہ

ہفتہ 25 فروری 2017 12:47

چین نے پاک فوج کی جانب سے شروع کیے جانے والے نئے آپریشن ’رد الفساد‘ ..
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) چین نے پاک فوج کی جانب سے شروع کیے جانے والے نئے آپریشن ’رد الفساد‘ کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے جہاں ملک بھر میں دہشت گردی اور انتہاپسندی کو ختم کرنے میں مدد ملے گی وہیں سرحدوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جاسکے گا۔

(جاری ہے)

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شانگ نے میڈیا بریفنگ کے دوران ’ردالفساد‘ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کی جانب سے اپنی اندرونی سیکیورٹی کو یقینی بنانے ،ْاستحکام لانے اور اپنے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے دہشت گردی کے خلاف شروع کیے گئے آپریشن جیسے اقدامات کو سمجھتا ہے اور اس کی حمایت کرتا ہے۔

گنگ شانگ کے مطابق حالیہ برسوں میں پاکستان نے دہشت گردی کا سامنا کرنے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے اور ان میں قدرے کامیابی حاصل کی۔اس موقع پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کی لہر میں معصوم لوگوں کی ہلاکتوں پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے فوجی آپریشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چین کو یقین ہے کہ پاکستانی حکومت ،ْ فوج اور عوام کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں سے ایک دن وہ دہشت گردی کے خلاف فتح حاصل کرلیں گے۔

متعلقہ عنوان :