مہندی کی تقریب میں آتش بازی کی اطلاع پر پولیس کی کارروائی

باراتی پولیس پر ٹوٹ پڑے، دلہا کے والد سمیت 7 افراد گرفتار، دلہا فرار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 25 فروری 2017 12:22

ملتان (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 فروری 2017ء) :ملتان میں مہندی کی تقریب میں آتش بازی کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کی کارروائی پر باراتی پولیس پر ٹوٹ پڑے جس پر پولیس نے دلہا کے والد سمیت 7 افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا ذرائع کے مطابق پولیس پر ہلہ بولنے کے جُرم میں پولیس نے بہاؤالدین زکریا تھانے میں 40 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمے میں ہوائی فائرنگ ، پولیس پر حملہ اور اسلحہ چھیننے کی دفعات شامل ہیں۔ پولیس نے مقدمے میں مفرور دلہے کا نام بھی شامل کر لیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 7 افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ باقی کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :