اردن کا ایف سولہ طیارہ سعودی عرب میں گر کر تباہ ، ہوا باز محفوظ

ہوا باز پیرا شوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر سعودی عرب کی سرزمین پر اتر گیا،اردنی کمانڈر

ہفتہ 25 فروری 2017 12:22

اردن کا ایف سولہ طیارہ سعودی عرب میں گر کر تباہ ، ہوا باز محفوظ
عمان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) اردن کا ایک ایف سولہ لڑاکا طیارہ فنی خرابی کے باعث سعودی عرب کے صوبے نجران میں گر کر تباہ ہو گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اردن کی مسلح افواج کی جنرل کمان کے ذمے دار عسکری ذریعے نے بتایا کہ حادثے میں طیارے کا ہوا باز محفوظ رہا۔

(جاری ہے)

عسکری ذریعے کا کہنا تھاکہ سعودی عرب کی اراضی میں گرنے والا اردن کی رائل ایئرفورس کا مذکورہ ایف سولہ طیارہ سعودی عرب کے زیر قیادت عرب فوجی اتحاد کے مشن میں شریک تھا۔طیارے کا ہوا باز فرسٹ لیفٹننٹ عدنان نعیم عبدالعزیز نباص پیرا شوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر سعودی عرب کی سرزمین پر اتر گیا۔ اردنی ہوا باز وطن واپس لوٹ گیا ۔

متعلقہ عنوان :