باغ: پولیس کی کارروائی، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 25 فروری 2017 11:58

باغ (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 فروری 2017ء) : باغ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہر میں دہشتگردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی نے بتایا کہ باغ کے علاقہ نعمان پورہ میں ایک گھر پر چھاپہ مارا گیا جس کے نتیجے میں بارودی مواد برآمد ہوا۔

(جاری ہے)

ایس پی کا کہنا ہے کہ کارروائی کے نتیجے میں پانچ دہشتگردوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایس پی نے بتایا کہ کارروائی میں دہشتگردوں کے قبضے سے 80کلو بارودی مواد برآمد کیا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے معلوم ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :