ماہِ جمادی الثانی کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میںہوگا ، مفتی منیب الرحمن

ہفتہ 25 فروری 2017 12:21

ماہِ جمادی الثانی کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ جمادی الثانی 1438؁ھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کااجلاس 27فروری بروزپیر بعد نمازِ عصر دفتر محکمہٴ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی ، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہو گا ۔

(جاری ہے)

چاند کے بارے میں شہادت دینے یا معلومات فراہم کرنے کے لئے ان0300-9285203 0321-2484604 , (021)99261404 , 99261403 نمبروں پر رابطہ قائم کریں

متعلقہ عنوان :