پیپلز پارٹی سے اختلاف کی بنیادی وجہ ذوالفقار مرزا تھے، بینظیربھٹو کی کراچی آمد پر سیکیورٹی کے انچارج ذوالفقارمرزا تھے، نبیل گبول

ذوالفقارمرزا لیاری کوجرائم کا گڑھ بنارہے تھے،وہ ان گائیڈڈ میزائل بن چکے تھے،میں عوامی نمائندہ تھا لیکن لیاری میں بے بس تھا، انٹرویو

ہفتہ 25 فروری 2017 12:14

پیپلز پارٹی سے اختلاف کی بنیادی وجہ ذوالفقار مرزا تھے، بینظیربھٹو ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی میں دوبارہ شمولیت اختیار کرنے والے سیاستدان نبیل گبول نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی سے اختلاف کی بنیادی وجہ ذوالفقار مرزا تھے، بینظیربھٹو کی کراچی آمد پر سیکیورٹی کے انچارج ذوالفقارمرزا تھے۔ایک انٹرویومیںانہوں نے اپنی پیپلز پارٹی میں دوبارہ شمولیت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لیاری کو امن کمیٹی کے حوالے کیا گیا تھا جس پرپیپلزپارٹی سے اختلافات تھے، ذوالفقار مرزا ایم کیوایم سے مقابلہ کرنے کیلئے لیاری میں مسلح گروپ بنانا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ذوالفقارمرزا لیاری کوجرائم کا گڑھ بنارہے تھے،وہ ان گائیڈڈ میزائل بن چکے تھے،میں عوامی نمائندہ تھا لیکن لیاری میں بے بس تھا۔

(جاری ہے)

نبیل گبول نے کہاکہ ذوالفقار مرزا نے لیاری میں جرائم پیشہ افراد کو طاقتور بنایا،پیپلزامن کمیٹی کی وجہ سے لوگ لیاری سے نقل مکانی پر مجبور تھے۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے ذوالفقار مرزا کو کہا کہ نبیل گبول کے ساتھ معاملات حل کریں، اگر آصف علی زرداری کے پاس وژن نہ ہوتا تو صدر کیسے بنتے، پارٹی کی سے منظم کرتی ۔

نبیل گبول نے بتایا کہ عمران خان نے 3 مرتبہ تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی تھی، ایک سال سے پی ٹی آئی یا پیپلزپارٹی میں شمولیت کیلئے بات چیت ہورہی تھی۔انہوں نے بتایا کہ کلاکوٹ میں پیپلزپارٹی کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر عبدالرحمان ڈکیت کو دیکھا تھا، عزیر بلوچ سے پہلے لیاری میں گینگز نہیں بنے تھے،میں نے عزیر بلوچ کو وارننگ بھیجی تھی کہ 15 روز میں سرینڈر کردو۔