شاہ محمودقریشی کی حروں کے روحانی پیشوا پیر صبغت اللہ شاہ راشدی عرف پیر صاحب پگارا سے ان کی قیام گاہ پر ملاقات

دونوں جماعتوں نے باہمی روابط کو مزید بڑھانے اور ایک دوسرے کے ساتھ سیاسی اشتراک عمل کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا،ذرائع

ہفتہ 25 فروری 2017 12:14

شاہ محمودقریشی کی حروں کے روحانی پیشوا پیر صبغت اللہ شاہ راشدی عرف ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی نے رات گئے مسلم لیگ فنکشنل کے صدر اور حروں کے روحانی پیشوا پیر صبغت اللہ شاہ راشدی عرف پیر صاحب پگارا سے ان کی قیام گاہ راجہ ہائوس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں سیاسی رہنمائوں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ، دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پاک فوج کی جانب سے شروع کئے جانے والے آپریشن ردّن الفساد ، فوجی عدالتوں کی توسیع کے حوالے سے پارلیمانی جماعتوں کے مشاورتی عمل اور اپوزیشن کی مختلف جماعتوں کے درمیان قومی سیاسی معاملات پر ہم آہنگی کے قیام جیسے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

بات چیت کے دوران پانامہ لیکس کیس پر سپریم کورٹ کے متوقع فیصلے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی ممکنہ صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات کے موقع پر پیر صدر الدین شاہ راشدی ، پیرزادہ یاسر سائیں ، سینیٹر سید مظفر حسین شاہ اور دوسرے رہنما بھی موجود تھے۔ مسلم لیگ فنکشنل کے زرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں نے باہمی روابط کو مزید بڑھانے اور ایک دوسرے کے ساتھ سیاسی اشتراک عمل کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ زرائع کا کہنا کہ شاہ محمود قریشی اور پیر پگارا کے درمیان ہونے والی جمعہ کو ہونے والی ملاقات کے بعد عنقریب عمران خان اور پیر پگارا کے درمیان بھی اہم ملاقات کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :