صومالیہ میں نامعلوم مسلح افراد نے غیر سرکاری تنظیم سیو دی چلڈرن کے 2 امدادی کارکنوں اور ان کے ڈارئیور کو اغوا کر لیا

ہفتہ 25 فروری 2017 12:14

صومالیہ میں نامعلوم مسلح افراد نے غیر سرکاری تنظیم سیو دی چلڈرن کے ..
موغادیشو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) صومالیہ میں نامعلوم مسلح افراد نے غیر سرکاری تنظیم سیو دی چلڈرن کے 2 امدادی کارکنوں اور ان کے ڈارئیور کو اغوا کر لیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق سیو دی چلڈرن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان افراد کو ہران کے علاقے میں اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ ایک سنٹر میں مریضوں کا معائنہ کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یرغمالیوں کی بحفاظت واپسی ہماری ترجیح ہے تاہم ہمیں اس حوالے سے ابھی مزید معلومات نہیں ہیں۔بیان کے مطابق تنظیم اس کے باوجود صومالیہ کی عوام کے لئے ایمر جینسی سے متعلق سرگرمیاں اور طویل مدتی ترقیاتی پروگرام جاری رکھنے کے پرعزم ہے۔واضح رہے کہ عسکریت پسند گروپ الشباب سیاسی فوائد حاصل کرنے کے لئے مغرب حمایت یافتہ حکومت اور امدادی تنٖظیموں کو نشانہ بناتی رہتی ہے اور بعض دفعہ یرغمالیون کے بدلے تاوان کا مطالبہ کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :