لوک ورثہ بسنت کو یادگار بنانے کے لیے کل 26فروری 2017 دو پہر 2بجے ’’بسنت گائیکی مقابلہ‘‘ کے عنوان سے ایک پروگرام منعقد کرے گا

ہفتہ 25 فروری 2017 12:14

لوک ورثہ بسنت کو یادگار بنانے کے لیے کل 26فروری 2017 دو پہر 2بجے ’’بسنت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) لوک ورثہ بسنت کو یادگار بنانے کے لیے آج 26فروری 2017 دو پہر 2بجے ’’بسنت گائیکی مقابلہ‘‘ کے عنوان سے ایک پروگرام منعقد کر رہا ہے۔ بسنت کے بہترین گانے کے انتخاب کے لیے دیسی ٹولیوں، میوزک بینڈ، شوقیہ گانے والے گلوکاروں کو مقابلے کی دعوت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جو گائیکی کے مقابلے میں حصہ لے کر اپنی پرفارمنس پیش کریں گے۔

اس موقع پر منتخب گیتوں کا بسنت آڈیو البم بنایا جائے گا۔ مقابلے میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے فنکاروں کو نقد انعام اور لوک ورثہ کی طرف سے ان کے گانوں کو ویڈیو پروڈکشن کا حصہ بنایا جائے گا۔ تین بہترین گیت پر نقد انعام جبکہ دس بہترین گانوں پرنقد انعامات کے علاہ منتخب گیتوں کا بسنت آڈیو البم بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :