ٹرمپ کو فرانسیسی رہنمائوں سے بھی سننا پڑگئیں

پچھلے برس کے مقابلے میں2017 میں امریکی سیاحوں کی آمد 30فیصد بڑھی ہے،میئر پیرس

ہفتہ 25 فروری 2017 12:12

ٹرمپ کو فرانسیسی رہنمائوں سے بھی سننا پڑگئیں
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) پیرس سے متعلق ٹرمپ کے متنازع بیان پر سوئیڈن کے بعد فرانسیسی رہنماوں سے بھی امریکی صدر کو سننا پڑگئیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مئیر پیرس نے طنزیہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ پچھلے برس کے مقابلے میں2017 میں امریکی سیاحوں کی آمد 30فیصد بڑھی ہے۔ادھر سابق وزیر خارجہ فرانس کا کہنا تھاکہ 2016میں 35لاکھ امریکی سیاح فرانس آئے، ہم امریکیوں کا ہمیشہ خیر مقدم کریں گے۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فرانسیسی داارلحکومت پر تنقید کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ پیرس اب وہ پیرس رہاہی نہیں۔

متعلقہ عنوان :