ٹرمپ انتظامیہ نے وہائٹ ہائوس بریفنگ سے کئی صحا فیوں کو نکال دیا گیا

من پسند صحا فیوں کو وہائٹ ہاوس کے بڑے بریفنگ روم کے بجائے چھوٹے دفتر میں بریفنگ دی گئی

ہفتہ 25 فروری 2017 12:12

ٹرمپ انتظامیہ نے وہائٹ ہائوس بریفنگ سے کئی صحا فیوں کو نکال دیا گیا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) ٹرمپ انتظامیہ ٹرمپ سے بھی دو ہاتھ آگے ہے۔وہائٹ ہاوس کی بریفنگ سے کئی نیوز چینلز اور اداروں کے صحا فیوں کو نکال دیا گیا ۔

(جاری ہے)

جن میں سی این این اور نیو یارک ٹائمز سمیت کئی اداروں کے صحافی شامل ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق من پسند صحا فیوں کو وہائٹ ہاوس کے بڑے بریفنگ روم کے بجائے چھوٹے دفتر میں بریفنگ دی گئی۔واضح رہے کہ صدر بننے کے بعد بھی ڈونلڈ ٹرمپ مسلسل میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :