اٹلی میں پہاڑ سرکنے سے گائوں دھنسنے لگا، 125 افراد بے گھر

دیوار گرنے اور دراڑ پڑنے سے کئی مکان رہنے کے قابل نہیں رہے،بیگھر افرادحکومتی امدادکے منتظر

ہفتہ 25 فروری 2017 11:59

اٹلی میں پہاڑ سرکنے سے گائوں دھنسنے لگا، 125 افراد بے گھر
سان تیاگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) اٹلی میں پہاڑ سرکنے سے وسطی صوبے کا ایک گاوں ڈیڑھ ہفتے سے مسلسل دھنس رہا ہے جس کے باعث متعدد مکان تباہ ہوگئے اور ایک سو پچیس افراد بے گھر ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماہرین ارضیات نے کہاکہ ابروزو کے اس گائوں میں بارہ فروری کو پہاڑ سرکنا شروع ہوااور روزانہ ایک میٹر تک اپنی جگہ چھوڑ رہا ہے جس کے باعث کئی مکانات تباہ ہوگئے۔دیوار گرنے اور دراڑ پڑنے سے کئی مکان رہنے کے قابل نہیں رہے۔حکام کی ہدایت پر اب تک سوا سو افراد گھر چھوڑگئے ، اس چھوٹے سے گائوں کے باقی رہ جانے والی75 افراد مزید احکامات کے منتظر ہیں۔

متعلقہ عنوان :