پاکستان میں صحافیوں کو درپیش مسائل اور مشکل حالات کے حوالہ سے پاکستان پریس کلب یوکے انٹرنیشنل اور بریٹن سولیسیٹرز نے " دی ڈے ود آوٹ نیوز" کے موقع پر ایک سیمینار کا انعقاد

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 25 فروری 2017 11:40

پاکستان میں صحافیوں کو درپیش مسائل اور مشکل حالات کے حوالہ سے پاکستان ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 فروری2017ء ) پاکستان میں صحافیوں کو درپیش مسائل اور مشکل حالات کے حوالہ سے پاکستان پریس کلب یوکے انٹرنیشنل اور بریٹن سولیسیٹرز نے " دی ڈے ود آوٹ نیوز" کے موقع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ " دی ڈے وِد آؤٹ نیوز " ہر سال بائیس فروری کو دو ہزار تیرہ میں شام میں دو صحافیوں کو پیشہ وارانہ امور نبھاتے ہوئے قتل کیے جانے والے صحافیوں کی یاد میں منایا جاتاہے۔


اس دن کی مناسبت سے پاکستان میں خصوصی طور حالیہ دنوں میں فائرنگ اور دہشت گردی کے واقعات میں جان بحق ہونیوالے صحافیوں کی یاد میں منایا گیا۔
اس موقع پر پاکستان پریس کلب انٹرنیشنل کے صدر شوکت ڈار۔ نائب صدر مبین رشید۔

(جاری ہے)

انفارمیشن سیکرٹری عرفان الحق۔ سینئر صحافی اظہر جاوید۔ محمد سرور۔ رفیق مغل ۔ فاروق شاہ۔ آصف سلیم ، اسد علی۔

نصیر احمد۔ وقار زیدی کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما محسن باری۔ تحریک انصاف کے راہنما بیرسٹر وحید الرحمان۔ عوامی تحریک کے راہنما ساجد حسین۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے چوہدری تبریز عورہ۔جماعت اسلامی کے انچارج سید شوکت علی کے علاوہ بڑی تعداد میں وکلاء اور تاجر برادری نے بھی شرکت کی ۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جبکہ نظامت کے فرائض انفارمیشن سیکرٹری پریس کلب عرفان الحق نے ادا کئے۔

معروف قانون دان چوہدری رضوان سلہریا نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پریس کلب کے صدر شوکت ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت صحافی انتہائی کٹھن حالات میں کام کررہے ہیں جبکہ پاکستان کو صحافیوں کیلیے خطرناک ترین ملک قراردے دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور اداروں کو ملکر صحافیوں کی حفاظت کیلیے لائحہ عمل بنانا ہو گا
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی اظہر جاوید اور محمد سرور نے کراچی میں سما ٹی وی کے کیمرہ تیمور کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔


تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مختلف سیاسی پارٹیوں کے راہنماؤں نے بھی صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے معروف قانون محمد شعیب۔ خالد انجم ، یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس کے ڈائریکٹر ساجد خان کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور حالیہ واقعات سمیت پاکستان میں وکلاء اور صحافیوں پر ہونیوالے پے در پے ہونیوالے حملوں کی شدید مذمت کی
اس موقع پر کراچی میں سما ٹی وی کے کیمرہ مین تیمور کے لئے فنڈز کا بھی اعلان کیا گیا جس میں متعدد افراد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اس بات کا عزم کیا کہ وہ تیمور کے خاندان کی جتنی مدد ہو سکی کریں گے

متعلقہ عنوان :