راولپنڈی ، ینگ ڈاکٹرز کی مطالبات کے حق میں ہڑتال، ہسپتالوں کی او پی ڈی سروسز کا بائیکاٹ

ہفتہ 25 فروری 2017 11:47

راولپنڈی ، ینگ ڈاکٹرز کی مطالبات کے حق میں ہڑتال، ہسپتالوں کی او پی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) راولپنڈی میں ینگ ڈاکٹرز نے مطالبات کے حق میں پھر ہڑتال کر کے الائیڈ ہسپتالوں کی او پی ڈی سروسز کا بائیکاٹ کر دیا۔ مطالبات نہ ماننے پر ایمرجنسی کے بائیکاٹ کی بھی دھمکی دیدی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ینگ ڈاکٹرز نے مطالبات کے حق میں پھر ہڑتال کر دی۔ ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ اوقات کار میں کمی کی جائے جبکہ سیکیورٹی اور تنخواہیں بڑھائی جائیں۔ ڈاکٹرز نے الائیڈ ہسپتالوں کی او پی ڈی سروسز کا بائیکاٹ کر دیا جبکہ مطالبات نہ ماننے پر ایمرجنسی کے بائیکاٹ کی بھی دھمکی دی ہے۔ ڈاکٹرز نے مطالبات تسلیم کرنے کے لئے حکومت کو 48 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دی تھی۔