طورخم سرحد سے 252افغان باشندے حکام کے حوالے کردئیے گئے

جذبہ خیرسگالی کے تحت حوالے کیے جانے والے افغان شہریوں میں بچے اور خواتین بھی شامل

ہفتہ 25 فروری 2017 11:42

طورخم سرحد سے 252افغان باشندے حکام کے حوالے کردئیے گئے
خیبرایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء)خیبرایجنسی میں پاک افغان سرحد طورخم پر ایک ہفتہ فٹ پاتھ پررہنے والی252 افغان شہریوں کو افغان فورسز کے حوالے کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

جذبہ خیرسگالی کے تحت حوالے کیے جانے والے افغان شہریوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ حالیہ دہشت گردی کی لہر کے باعث پاک افغان سرحد چمن ،خیبر ایجنسی اور کرم ایجنسی کے مقام پر نو روز سے بندہے جس کے باعث پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔ پاک افغان سرحدی علاقوں میں شہری سرحد کھلنے کے منتظر ہیں۔