وزیر اعلیٰ سندھ کاخصوصی افراد سے متعلق نمائش کا افتتاح

نمائش سپیشل بچوں کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے اچھا پلیٹ فارم ہے ‘ حکومت سندھ سپیشل بچوں کی ہر طرح سپورٹ کیلئے تیار ہے، مراد علی شاہ

ہفتہ 25 فروری 2017 11:42

وزیر اعلیٰ سندھ  کاخصوصی افراد سے متعلق نمائش کا افتتاح
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خصوصی افراد سے متعلق نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ نمائش سپیشل بچوں کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے اچھا پلیٹ فارم ہے ‘ حکومت سندھ سپیشل بچوں کی ہر طرح سپورٹ کیلئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خصوصی افراد سے متعلق نمائش کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مراد علی شاہ نے کہا کہ نمائش اسپیشل بچوں کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے اچھا پلیٹ فارم ہے۔ حکومت سندھ اسپیشل بچوں کی ہر طرح سپورٹ کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواہش ہے سول سوسائٹی بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے گی۔ اسپیشل بچوں کو بہتر مستقبل کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :