مردان ، رستم پولیس کا سرچ آپریشن ، 27 مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

ہفتہ 25 فروری 2017 11:42

مردان ، رستم  پولیس کا سرچ آپریشن ، 27 مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد
مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) مردان کے علاقے رستم میں پولیس نے سرچ آپریشن کے د وران 27 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا جبکہ 10 مشکوک موٹر سائیکلیں بھی تحویل میں لے لیں ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ڈی پی او مردان میاں سعید کے مطابق مردان کے علاقے رستم میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 27 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ برآمد کئے گئے اسلحہ میں 2 کلاشنکوف ‘ 3 رائفل ‘ 9 بندوق‘ 15 پستول اور کارتوس شامل ہیں۔ سرچ آپریشن میں 10 مشکوک موٹر سائیکلیں بھی تحویل میں لے لی گئیں۔ ایک شخص کو کرایہ داری کے کوائف مکمل نہ ہونے پر گرفتاکر لیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 245 مکانوں کی تلاشی لی گئی۔ی

متعلقہ عنوان :