پاک سرزمین دہشت گردوں کے لئے تنگ، غیرملکیوں سمیت89 افراد زیرحراست

سیکورٹی خدشات باعث نیشنل کالج آف آرٹس ایک ہفتے کیلئے بند ، پنجاب یونیورسٹی میں ہاسٹلز خالی، سرچ آپریشن

ہفتہ 25 فروری 2017 11:42

پاک سرزمین دہشت گردوں کے لئے تنگ، غیرملکیوں سمیت89 افراد زیرحراست
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) پاک سرزمین دہشت گردوں کے لئے تنگ کر دی گئی۔ مختلف شہروں میں سرچ آپریشن کے دوران غیرملکیوں سمیت 50 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کے اطراف سے 7 مشتبہ افراد پکڑے گئے۔ پنجاب یونیورسٹی میں بھی پولیس نے تمام ہوسٹلز خالی کرا کر سرچ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

ملک کے اندر چھپے دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن کے دوران اسلام آباد پولیس نے بس سٹینڈز اور بس سٹاپس پر سرچ آپریشنز کرتے ہوئے مجموعی طور پر 43 افراد کو حراست میں لیا جن میں چار افغان باشندے بھی شامل ہیں۔

لاہور میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے قذافی سٹیڈیم کے اطراف سے 7 مشتبہ افراد کو پکڑ لیا۔ لاہور میں سیکورٹی خدشات کے باعث نیشنل کالج آف آرٹس میں ایک ہفتے کی چھٹیاں دے دی گئیں۔ پولیس نے پنجاب یونیورسٹی میں تمام ہوسٹلز خالی کر کے سرچ آپریشن کیا۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا۔ سیالکوٹ سے 10، چنیوٹ سے 5، رحیم یار خان سے 2 اور کندیاں سے 25افرا د کو گرفتار کیا گیا۔ کراچی میں منگھوپیرکے علاقے پختون آباد اور مشکی پاڑہ میں پولیس نے گھر گھر تلاشی لی اور دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔

متعلقہ عنوان :