آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

ہفتہ 25 فروری 2017 11:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم کوئٹہ ڈویژن میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہوئی ہے۔ ہفتہ کو ریکارڈ کئے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق گوپس ، استور میں درجہ حرارت منفی05، کالام، دیر، پارہ چنار منفی04، مالم جبہ، بگروٹ منفی 03، راولاکوٹ منفی 02 ، سکردو اور قلات میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :