ہنگو : ٹل بازار میں بی ڈی ایس نے دو بم ناکارہ بنا دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 25 فروری 2017 11:16

ہنگو : ٹل بازار میں بی ڈی ایس نے دو بم ناکارہ بنا دئے
 ہنگو(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 فروری 2017ء): ہنگو میں ٹل بازار میں دو بم برآمد ہوئے ۔ پولیس نے بتایا کہ ہنگو میں ٹل بازار میں دو نصب بم برآمد ہوئے۔ بم برآمد ہوتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کو طلب کیا گیا جنہوں نے دونوں بم ناکارہ بنا دئے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ بم دو کلو گرام وزنی ہیں۔ بموں کے ساتھ دستی بم بھی نصب کیا گیا تھ اور بم نصب کرنے کے ساتھ ساتھ ٹل بازار میں پٹرول گیلن بھی رکھا گیا تھا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بی ڈی ایس نےموقع پر پہنچ کر دونوں بم ناکارہ بناتے ہوئے علاقہ کو بڑی تباہی سے بچا لیاہے۔