احمد آباد کے ہوائی اڈے پر اچانک دو طیارے آمنے سامنے آ گئے،حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا

ہفتہ 25 فروری 2017 11:20

احمد آباد کے ہوائی اڈے پر اچانک دو طیارے آمنے سامنے آ گئے،حادثہ ..
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) بھارتی ریاست گجرات کے دارالحکومت احمد آباد کے ہوائی اڈے پر گزشتہ رات اس وقت ایک بڑا حادثہ ہونے سے بچ گیا جب رن وے پر دو طیارے آمنے سامنے آ گئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق دونوں طیارے اچانک آمنے سامنے آگئے تاہم پائلٹوں اور انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرکے انھیں حادثے سے بچالیا۔ طیاروں میں مجموعی طورپر تقریبا 400 مسافر سوار تھے۔

متعلقہ عنوان :