رہتیک روشن نے 500 کلو وزنی مصری خاتون کے ساتھ ڈانس کی خواہش ظاہر کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 25 فروری 2017 10:59

رہتیک روشن نے 500 کلو وزنی مصری خاتون کے ساتھ ڈانس کی خواہش ظاہر کر دی
ممبئی (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 فروری 2017ء): بالی وڈ کے معروف فلمسٹار رہتیک روشن نے بھارت میں زیر علاج 500 کلو وزنی مصری خاتون کے ساتھ ڈانس کی خواہش ظاہر کر دی۔ تفصیلات کےمطابق بھارت میں اپنے علاج کی غرض سے آئی 500 کلو وزنی خاتون ایمام نے جہاں سلمان خان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا وہیں رہتیک روشن کے ساتھ ڈانس کرنے کی بھی خواہش کی تھی۔

(جاری ہے)

جس پر رہتیک روشن نے کہا کہ وہ مصری خاتون کے ساتھ ڈانس کرنے کے لیے زیادہ بے تاب ہیں۔ اپنے ایک بیان میں رہتیک نے کہا کہ مجھے ایمام کے ساتھ ڈانس کر کے بہت اچھا لگے گا ، بلکہ میں بھارت واپس لوٹتے ہی ایمان سے ملاقات ضرور کروں گا۔ ایمام کو تاحال اسپتال میں ڈاکٹرز کی زیر نگرانی رکھا گیا جہاں 500 کلو وزنی ایمام کی بیریاٹرک سرجری ہوگی۔ رہتیک روشن کی والدہ نے حال ہی میں ایمان کی سرجری کے اخراجات کے لئے 10 لاکھ روپے عطیہ کیے تھے۔ جبکہ رہتیک کی بہن سنینا نے 35 سالہ ایمام سے ایک مرتبہ اسپتال جا کر ملاقات بھی کی۔