روسی حکومت ماسکو کے نواح میں برلن میں جرمن پارلیمانی عمارت کی نقل تعمیر کرنے کو خواہاں

ہفتہ 25 فروری 2017 10:31

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) روسی حکومت ماسکو کے نواح میں برلن میں جرمن پارلیمانی عمارت کی ایک ایسی نقل تعمیر کرنا چاہتی ہے جہاں اس تاریخی عمارت پر روسی قبضے کی شوقیہ مشق کی جا سکے گی۔ جرمن حکومت نے اس روسی منصوبے کو ’حیران کن‘ قرار دیا ہے۔ جرمن دارالحکومت برلن سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ماسکو میں روسی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ وہ ماسکو کے مضافات میں ایک فوجی تھیم پارک میں جرمن پارلیمان کی عمارت ’رائش ٹاگ‘ کی ایک نقل تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

برلن میں رائش ٹاگ وہی عمارت ہے، جس پر دوسری عالمی جنگ کے آخری دنوں میں نازی جرمنی کی حتمی شکست کے وقت کالعدم سوویت یونین کی ریڈ آرمی کے دستوں نے 1945ء میں قبضہ کر لیا تھا۔روسی وزارت دفاع کے مطابق ماسکو کے نواح میں فوجی نوعیت کے ایک تفریحی پارک میں اس عمارت کی نقل تیار کرنے کا مقصد یہ ہے کہ وہاں آنے والے نوجوان محب وطن مہمان اگر چاہیں، تو سوویت فوجوں کی طرف سے اس عمارت پر قبضے کا تفریحی اعادہ کر سکیں۔

(جاری ہے)

اس روسی منصوبے پر جرمن حکومت کے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے برلن میں ایک حکومتی ترجمان نے کہا کہ یہ روسی فیصلہ حیران کن ہے، جو خود ہی اپنی وضاحت کے لیے کافی ہے۔جرمن وزارت خارجہ کے ترجمان مارٹن شیفر نے ایک سرکاری پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایاجرمنی اپنے ہاں نوجوانوں کی بہتر تربیت کے لیے اس طرح اس عمارت کی کوئی نقل تیار نہ کرتا۔

متعلقہ عنوان :