بھارت میں پولیس نے دنیا کا سب سے سستا سمارٹ فون متعارف کروانے کا دعویٰ کرنے والی کمپنی کے سربراہ کو دھوکہ دہی کے الزام کے تحت گرفتار کر لیا

ہفتہ 25 فروری 2017 10:31

بھارت میں پولیس نے دنیا کا سب سے سستا سمارٹ فون متعارف کروانے کا دعویٰ ..
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) بھارت میں پولیس نے دنیا کا سب سے سستا سمارٹ فون متعارف کروانے کا دعویٰ کرنے والی کمپنی کے سربراہ کو دھوکہ دہی کے الزام کے تحت گرفتار کر لیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق موہت گوئل کی گرفتاری اس فون کی ایک تقسیم کار کمپنی کی جانب سے ان پر رقم وصول کرنے اور اس کے عوض فون فراہم نہ کرنے کا الزام عائد کیے جانے کے بعد عمل میں آئی ہے۔

اتر پردیش پولیس کے ترجمان راہل شریواستو نے موہت گوئل کی گرفتاری کی تصدیق کی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ریاست کے کئی اور علاقوں سے بھی ان کے خلاف کچھ شکایتیں آئی ہیں۔ ہم تمام الزامات کی تحقیقات کریں گے۔فریڈم 251 نامی اس فون کی قیمت صرف 251 روپے ہے اور اسے فروری 2016ء میں پہلی بار فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا تاہم موہت کی رنگنگ بیلز نامی کمپنی پر بہت سے آرڈر پورے نہ کرنے کا الزام ہے۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ اس طرح کی سکیموں میں پیسے پھنسانے سے پہلے اس کی مکمل تحقیقات کر لیں۔اس کے بعد کمپنی نے وعدہ کیا تھا کہ وہ 2016 کے نومبر تک 2 لاکھ فون گاہکوں فراہم کر سکیگی لیکن کمپنی نے ایسا کچھ بھی نہیں کیا۔فون لانچ کے بعد کمپنی نے دعوی کیا تھا کہ تقریبا سات کروڑ لوگوں نے اس کے لیے رجسٹر کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :