دنیا میں بیک وقت تین دہشت گرد تنظیموں کے خلاف نبرد آزما ہے، ترک وزیر اعظم

ہفتہ 25 فروری 2017 10:31

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم کا کہنا ہے کہ دنیا میں بیک وقت تین دہشت گرد تنظیموں کے خلاف نبرد آزما ہے، جن میں فیتو، پی کے کے اور داعش کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کر رہا ہے۔ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیر اعظم بن علی یلدرم نے صدارتی کمپلیکس کے مرکز ثقافت میں ماحولیاتی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا کچھ ایسا مؤقف اپنائے ہوئے ہے کہ جیسے یہ داعش کے خلاف جنگ کر رہی ہو، حقیقت میں کوئی بھی اس جنگ میں شریک نہیں اور واحد بر سرپیکار ملک ترکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے فرات ڈھال آپریشن کی وساطت سے الباب کو داعش سے پاک کر لیا ہے اور وہاں پر زندگی اب معمول پر آرہی ہے۔ترکی کے ایک جانب سے گزشتہ پانچ برسوں سے 30 لاکھ شامی مہاجرین کی میزبانی کرنے کی وضاحت کرنے والے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے کم ازکم 50 ہزار افراد کو موت کے منہ میں جانے سے بچایا ہے، ہمارے عقیدے کے مطابق کسی ایک شخص کی جانب بچاناپورے جہان کو زندہ رکھنے کا مفہوم رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :