مصر،اخوان المسلمین کی سپریم کمیٹی کے صدر ساتھیوں سمیت گرفتار

ہفتہ 25 فروری 2017 10:30

قاہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) مصرمیں اخوان المسلمین کی سپریم کمیٹی کے صدرکو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ترک خبررساں ایجنسی کے مطابق مصر میں اخوان المسلمین کے ترجمان طلعت فہمی نے کہا ہے کہ اخوان کی اعلی کمیٹی کے صدر محمد عبدالرحمن اور ان کے ہمراہ وفد کو اگر کچھ ہوا تو اس کی ذمے داری مصری حکام پر عائد ہوگی۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھیوں کو حراست میں نہیں بلکہ جبراً اغوا کیا گیا ہے جن کی زندگی اس وقت خطرے میں ہے۔ واضح رہے کہ عبدالرحمن اور ان کے ساتھیوں کو مصری حکام سے گرفتار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :