سرحد پر دیوار وقت سے پہلے تعمیر ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ہفتہ 25 فروری 2017 10:30

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میکسیکو کے ساتھ ملحق سرحد پر دیوار کی تعمیر متوقع وقت سے بہت پہلے جلد ہی شروع کر دی جائے گی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کنزویٹو پولیٹکل ایکشن کانگریس کی تقریب کی سالانہ تقریب سے خطاب میں انھوں نے وعدہ کیا کہ وہ امریکی شہریوں کو ہمیشہ ترجحی دیں گے اور سرحد پر دیوارایک عظیم دیوار بنائی جائے گی۔

ریاست میری لینڈ میں جماعت کے سالانہ اجلاس سے خطاب کے دوران شرکا نے یو ایس اے، یو ایس اے کے نعرے لگائے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا درحقیقت ہم اسے جلد شروع کر رہے ہیں۔ طے شدہ وقت سے پہلے وقت سے بہت بہت پہلے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ داعش کو مکمل ختم کرنے کے منصوبے پر بھی کام کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا غیر ملکی دہشت گرد امریکا کو نقصان پہنچانے کے قابل نہیں ہوں گے ۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سویڈن میں حملے سے متعلق اپنے ایک غلط دعوے پر کہا کہ سویڈن کے معاملے ان پر کافی تنقید کی گئی۔ان کا کہنا تھا مجھے سویڈن سے پیار ہے۔ لیکن وہاں کے لوگ جانتے ہیں کہ میں ٹھیک ہوں۔۔انہوں نے کہا کہ یہ ریاست متحدہ ہائے امریکا ہے جس کی میں ترجمانی کر رہا ہوں، میں پوری دنیا کی نمائندگی نہیں کر رہا، میں آپ کے ملک کا ترجمان ہوں۔

متعلقہ عنوان :