رواں مالی سال2016-17ء کے دوران غذائی اجناس اور تیل کی قومی درآمدات میں14.38 فیصد کا اضافہ

ہفتہ 25 فروری 2017 10:21

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) رواں مالی سال2016-17ء کے دوران غذائی اجناس اور تیل کی قومی درآمدات میں14.38 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ جولائی تا جنوری کے دوران خوراک اور تیل کی درآمدات مجموعی درآمدات کے 32فیصد تک پہنچ گئیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران پٹرولیم کی درآمدات میں 16 فیصد کے اضافہ سے 5.814 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں۔

(جاری ہے)

مجموعی ملکی درآمدات میں غذائی مصنوعات کا درآمدی بل پٹرولیم مصنوعات کے بعد دورسے نمبر پر رہا ہے اور رواں مالی سال میں درآمدات میں11.7 فیصد کے اضافہ سے درآمدی بل3.4 ارب روپے تک بڑھ گیا ہے اسی طرح مشینری کی درآمدات میں بھی 42.4فیصد کا اضافہ ہوا ہے اوردرآمدی بل6.846 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ مشینری کی درآمدات میں اضافہ کی بنیادی وجہ بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات میں ہونے والا نمایاں اضافہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران پٹرولیم اورغذائی مصنوعات کی ملکی درآمدات میں 14 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :