چھ مارچ سے امریکی محکمہ خارجہ کی نیوز بریفنگ کا آغاز دوبارہ ہوگا

ہفتہ 25 فروری 2017 10:11

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چھ مارچ سے نیوز بریفنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوجائے گا۔وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کی جانب سے عہدہ سنبھالنے کے بعد سفارت کاروں کو انتظار تھا، جب کہ بیرون ملک کئی کلیدی معاملات پر امریکی مؤقف کے بارے میں ابہام پیدا ہونے لگا تھا۔

(جاری ہے)

ماضی میں اخباری بریفنگ روزانہ کی بنیاد پر ٹیلی وڑن پر براہِ راست نشر کی جاتی رہی ہیں، جنھیں اہم بین الاقوامی بحرانوں اور دنیا بھر کے حالات کے بارے میں، امریکہ کے اتحادی اور مخالفین غور سے سنا کرتے ہیں۔

لیکن، 20 جنوری سے یہ سلسلہ بند رہا ہے، جب سے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالا ہے، جو عشروں کی روایت کے برعکس معاملہ تھا۔ یہ بات بریفنگز کے متن سے بخوبی جانی جا سکتی ہے، جو آن لائن موجود ہیں۔محکمہ خارجہ کی آخری نیوز بریفنگ 19 جنوری کو ہوئی تھی، جو براک اوباما کی صدارت کا آخری دِن تھا۔ سوال و جواب کی نشستوں کی مدد سے اخباری نمائندے اور پریس سے وابستہ افراد اور بیرونِ ملک تعینات سفارت کار امریکی خارجہ پالیسی کی نزاکتوں سے مانوس ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :