رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران انڈس موٹرکمپنی (آئی ایم سی) کو 6.1 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع

ہفتہ 25 فروری 2017 09:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران انڈس موٹرکمپنی (آئی ایم سی) نے 6.1 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایم سی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق 31دسمبر2016ء کو ختم ہونے والی ششماہی میں کمپنی کے بعد از ٹیکس نفع میں3.3فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کو5.9 ارب روپے کا منافع حاصل ہوا تھا۔ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے چھ ماہ کیلئے 250 فیصد یعنی 25 روپے فی حصص کے وسط مدتی کیش ڈیوڈنڈ کی منظوری دی ہے جوقبل ازیں کمپنی کی جانب سے اپنے حصہ داروں کو ادا کئے گئے 25روپے فی حصص کے کیش ڈیوڈنڈ کے علاوہ ہے۔