جنوری2017ء کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں20فیصد سے زائد کا اضافہ

ہفتہ 25 فروری 2017 09:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) جنوری2017ء کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں20فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطاقب گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال2016-17ء کے پہلے سات ماہ کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں7فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق جنوری 2017ء کے دوران درآمدات کا حجم 70 ہزار171 ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ جنوری 2016ء کے دوران58 ہزار211 ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح جنوری2016ء کے مقابلے میں جنوری 2017ء کے دوران درآمدات میں 20فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم رواں مالی سال میں جولائی تا جنوری 2016-17ء کے دوران موبائل فونز کی درآمدات3 لاکھ99 ہزار408 ڈالر تک کم ہوگئیں جو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران4 لاکھ33 ہزار275 ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی سات مہینوں کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں سات فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :