رواں مالی سال2016-17 ء میں جولائی تا جنوری کے دوران سمندری خوراک کی ملکی برآمدات میں11فیصد کا اضافہ

ہفتہ 25 فروری 2017 09:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) رواں مالی سال2016-17 ء میں جولائی تا جنوری کے دوران سمندری خوراک کی ملکی برآمدات میں11فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اس دوران210.644ملین ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران سمندری خوراک کی برآمدات سے 190.480 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران سمندری خوراک کی قومی برآمدات میں20.184 ملین ڈالر یعنی 11فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔