ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے دو روزہ بین الاقوامی تجارتی میلے ’’بیوٹی ایکسپو‘‘ میں شرکت کے خواہشمند اداروں سے 17مارچ تک درخواستیں طلب کر لیں

ہفتہ 25 فروری 2017 09:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹی ڈی اے پی) نے سڈنی آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے دو روزہ بین الاقوامی تجارتی میلے ’’بیوٹی ایکسپو‘‘ میں شرکت کے خواہشمند اداروں سے 17مارچ تک درخواستیں طلب کی ہیں۔

(جاری ہے)

اتھاری کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی میلے کا آغاز26 اگست2017ء کو ہوگا جس میں کاسمیٹکس، بیوٹی و نیچرل پراڈکٹس، سکن کیئر پراڈکٹس اور آلات جراحی وغیرہ تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعہ اپنی مصنوعات کی نمائش اور عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے جس سے قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔

عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :