نیٹو کو روس کا انتباہ

ہفتہ 25 فروری 2017 09:41

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) نیٹو میں روس کے نمائندے نے ماسکو کے خلاف اس تنظیم کی پالیسیوں کی بابت خبردار کیا ہے۔نیٹو میں روس کے نمائندے الیگزنڈر گروشنکو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نیٹو بدستور روس مخالف اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے جو خود نیٹو کے لئے نقصان دہ ہے۔

(جاری ہے)

نیٹو میں روس کے نمائندے نے کہا کہ اس تنظیم کو چاہئے کہ وہ روس کو خطرہ بنا کر پیش کرنے کی اپنی پالیسی کو ترک کر دے جس پر وہ کچھ عرصے سے کام کر رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ اگر نیٹو کے رکن ملکوں کے نزدیک دہشت گردی کے خلاف جنگ کی اہمیت ہے تو انہیں چاہئے کہ وہ روس کو خطرہ بنا کر پیش کرنے کی اپنی پالیسی ترک کر دیں اور علاقے کی سیکورٹی کے بارے میں ماسکو سے مذاکرات کریں۔

روسی نمائندے نے کہا کہ نیٹو نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور جد وجہد کو ترک کر دیا ہے اور وہ اپنی توانائی، اس بات پر صرف کر رہی ہے کہ روس کو جیسے بھی ہو خطرہ بنا کر پیش کرے۔

متعلقہ عنوان :