دبئی:اپنی کھانے کی ڈش دھوئیں اورکھانا کھائیں بالکل مفت ،ریسٹورینٹ کی انوکھی پیشکش

ہفتہ 25 فروری 2017 08:21

دبئی:اپنی کھانے کی ڈش دھوئیں اورکھانا کھائیں بالکل مفت ،ریسٹورینٹ ..
دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،25 فروری 2017):دبئی میں فوڈ فیسٹول جمعرات سے شروع ہو چکاہے۔ فوڈ فیسٹول 23فروری سے لیکر 11مارچ تک جاری رہے گا۔اس موقع پر دبئی کے رہائشی ملکی اور غیر ملکی شہری ہوٹلوں کی جانب سے مختلف قسم کی پیشکش سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔کئی ہوٹلوں کی تو پروموشن ہی انوکھی قسم کی ہیں ۔ ایک ہوٹل کی پیشکش یہ ہے کہ آپ کھانا کھائیں اور آخر پر ہو سکتاہے آپ کو مفت گھر جانے کا موقع مل جائے ۔

(جاری ہے)

جیسے F&Bآﺅٹلیٹس 300درہم کا کھانہ کھانے کے بعد اگر آپ اپنی استعمال کی گئی ڈشیں خود دھودیں تو آپ کو اپنے کھانے کا بل ادا نہیں کرنا پڑے گا۔اس پیشکش کا نام ”Wash Your bill Clean“ رکھا گیاہے ۔ پیشکش دی بیچ پر چھ مختلف ریسٹورینٹس پر دی جا رہی ہے ۔اس پیشکش کے لیے روزانہ قرعہ اندازی ہو گی اور جیتنے والے کسٹمر کو صرف ہاتھ گیلے کرنے پر مفت کھانے کو ملے گا۔جن ریسٹورینٹس میں یہ پیشکش دی جارہی ہے ان میں
La Postreria· Seven Sands· Poco Loco· ۔.Eggspectation Pots Pans &Boards Butcha  شامل ہیں ۔