ریاض:رواں ہفتے موسم انتہائی سرد رہنے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

ہفتہ 25 فروری 2017 08:21

ریاض:رواں ہفتے موسم انتہائی سرد رہنے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات
ریاض:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،25 فروری 2017):سعودی عرب میں پچھلے ہفتے بارشوں کے باعث جہاں نظام زندگی درہم برہم رہا ہے وہیں ان متعدد علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہواہے ۔ سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق دار لحکومت ریاض اور مشرقی صوبے میں اس ویک اینڈ اور پورا ہفتہ شدید سردی پڑنے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے ترجمان حسین القحطانی کاکہناہے کہ اس ہفتے گزشتہ دنوں کی نسبت زیادہ سردی پڑے گی ۔

اسکے علاوہ دارلحکومت میں تیز ہواﺅں کے ساتھ گرد وغبار کا طوفان آنے کا امکان بھی ہے ۔ دن کے اوقات میں درجہ حرارت 18سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے ۔جبکہ مشرقی صوبے میں 9سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔ہفتے ،اتوار کو بھی درجہ حرارت میں کمی کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ تاہم ہفتے کے اختتام تک موسم متعدل رہے گا۔