عمان میں انکم ٹیکس کی شرح میں15سے 20فیصداضافہ کر دیاگیا

ہفتہ 25 فروری 2017 08:21

عمان میں انکم ٹیکس کی شرح میں15سے 20فیصداضافہ کر دیاگیا
عمان :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،25 فروری 2017):عمان میں انکم ٹیکس کی شرح 15سے 20فیصد بڑھا دی گئی ۔اس بار پہلے سے مستشنیٰ چھوٹی فرموں اور انڈسٹریز پر بھی ٹیکس عائد کیا گیاہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس کی شرح میں اضافہ معاشی صورتحا ل کے باعث کیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

حالیہ ٹیکس قوانین کے مطابق 30,000عمانی ریال کے سرمایہ رکھنے والی کمپنیوں کو تین فیصد ٹیکس لگایا گیا ہے ۔ان کمپنیوں کو 2017کے مالی سال میں تین فیصد ٹیکس کی شرح سے ہی ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔مائننگ،پرائیویٹ سکول،ہوٹلز، یونیورسٹیزکو بھی اب نئے شاہی حکم نامے کے بعد ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔شاہی حکم نامہ نمبر9/2017فروری 19انکم ٹیکس لاء کے تحت ٹیکس کے حصول میں جو مشکلات پیش آرہی ہیں ان کو بھی دور کیا جائے گا۔