جدہ:روٹی کے وزن میں کمی کرنے والی بیکری مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی : ایم سی آئی

ہفتہ 25 فروری 2017 08:13

جدہ:روٹی کے وزن میں کمی کرنے والی بیکری مالکان کے خلاف سخت کارروائی ..
جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،25 فروری 2017):سعودی وزارت تجارت (ایم سی آئی ) نے مملکت میں روٹی کے بیگ کے مقرر کردہ وزن سے کم وزن کے بیگ تیار کرنے والی بیکری مالکا ن کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے ۔ وزارت تجارت کے ترجمان کا کہناہے کہ مملکت میں روٹی کے بیگ کی قیمت 510گرام مقرر کی گئی ہے ۔ تاہم ہمیں متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں کہ کئی بیکری مالکان کم وزن کے بیگ تیار کر رہے ہیں۔

ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

وزارت تجارت کے ترجمان کا مزید کہناتھا کہ خلا ف ورزی کرنے والے بیکری مالکان کو 3000سعودی ریال تک جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتاہے جبکہ دوسری بار ایسا کرنے پر بیکری بھی سِیل کی جاسکتی ہے ۔واضح رہے کہ وزارت تجارت کی ٹیموں نے مملکت میں صرف دس دن کے اندر ۱128بیکری مالکان کو جرمانے کیئے ہیں۔وزارت تجارت نے جن علاقوں میں انسپیکشن کی ان میں ریاض ، زولفی ،قوعیہ ،شکارہ،دوادمی ،وادی الدواسر، جدہ ، طائف، ربیغائ،رانیہ ،عفیف،رُمعہ،حواطلبنی تمیم،الحریک،مکہ ،الخبر، قطیف، الحساءاور دیگر علاقے شامل ہیں۔