جدہ:کامک میلے میں قوانین کی متعدد خلاف ورزیاں دیکھنے میں آئی ہیں :جی اے ای

ہفتہ 25 فروری 2017 08:13

جدہ:کامک میلے میں قوانین کی متعدد خلاف ورزیاں دیکھنے میں آئی ہیں :جی ..
جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،25 فروری 2017):سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار ہونے والا کامک میلہ کامیاب انعقاد کے بعد اختتام پذیر تو ہوگیا تاہم اب جنرل اتھارٹی آف انٹرٹینمنٹ (جی اے ای ) کے اعلی حکام کا کہناہے کہ اس میلے کے دوران آرگنائزر کی جانب سے متعددخلاف ورزیاں دیکھنے میں آئی ہیں ۔جی اے ای حکام کا کہناہے کہ ہم نے اس میلے کے انعقاد کے لیے باقاعدہ قوانین مرتب کیے تھے ۔

(جاری ہے)

ان قوانین کو لاگو کرنے کا اختیار انٹرٹینمنٹ کمپنی کے پاس تھا ۔ تاہم کمپنی نے متعد دقوانین کو بالکل نظر انداز کر دیا ۔ واضح رہے کہ اس میلے کے تمام حقوق ٹائم انٹرٹیمنٹ کمپنی کے پاس تھے ۔ سعودی عرب میں پہلی بار مرد ، خواتین ، بچے ، بڑے ایک ساتھ دیکھ گئے ہیں ۔جی اے ای نے میلے میں خلاف ورزیوں کو ریکارڈ کرنے کے لیے باقاعدہ سٹاف تعینات کیا تھا ۔ جس نے متعدد خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی ہے ۔جی اے ای نے شہریوں سے کہا ہے کہ اگر انہوں نے کوئی خلاف ورزی دیکھی ہوتو وہ بھی ضرور بتائی جائے ۔