دبئی کے شہری نے شادی کی پیشکش کرنے کے لیے 1ملین درہم خرچ کر دیئے

ہفتہ 25 فروری 2017 08:13

دبئی کے شہری نے شادی کی پیشکش کرنے کے لیے 1ملین درہم خرچ کر دیئے
دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،25 فروری 2017):مغرب اور ترقی یافتہ ممالک میں ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی شادی کی پیشکش کسی منفرد انداز میں کرے ۔کوئی اس کے لیے اپنی جان جوکھوں میں ڈالتا ہے تو کوئی اپنی زندگی کی سب سے بڑی رقم لگا دیتا ہے ۔ایسا ہی کچھ دیکھنے میں آیاہے دبئی کے شہری کی جانب سے جس نے اپنی شادی کی پیشکش کے لیے دس لاکھ درہم خرچ کر دیئے ۔

موصوف نے اپنی شادی کی پیشکش کرنے کے لیے جگہ منتخب کرنے سے لیکر اس مہمانوں اور بڑے سلیبریٹیز کو اس تقریب میں شرکت کے لیے بلوایا ہے ۔

(جاری ہے)

جس کمپنی کو اس تقریب کی ساری ذمہ داری دی ہے اس کے ترجمان کا کہناہے کہ پہلے ہمارا انداز ہ تھا کہ صرف ساتھ لاکھ درہم لگیں گے تاہم بعد میں اماراتی شہری کی جانب سے ایک بڑی شخصیت کو بلوانے کی وجہ سے بجٹ میں اضافہ کرنا پڑا ۔

کمپنی کے مالک کا کہناہے کہ انہوں نے صرف پھولوں پر 20,000پاﺅنڈ خرچ کیے ہیں ۔ شادی کے پیشکش کے لیے ایک ہوٹل تک پہنچنے کے لیے بڑی کشتی ، ہیلی کاپٹر بھی شامل تھے ۔اس کے بعد ایک باغ سے گزر کر جان جس میں لکھا تھا کہ وہ اپنی ہونے والی بیوی سے کیوں محبت کر تا ہے ۔اسکے لیے علاوہ ایک چھوٹا سینما جس میں دونوں کے دوستوں کی طرف سے مبارک باد کے پیغامات دکھائے گئے ۔یہ واقعی میں ایک شاندار تقریب تھی ۔