عجمان : اپارٹمنٹ میں لگنے والی آگ سے میاں بیوی بُری طرح جھلس گئے

ہفتہ 25 فروری 2017 08:02

عجمان : اپارٹمنٹ میں لگنے والی آگ سے میاں بیوی بُری طرح جھلس گئے
عجمان :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،25 فروری 2017):عجمان کے علاقے النعومیہ کے اپارٹمنٹ میں اچانک لگنے والی آگ میں میاں بیوی بُری طرح جھلس گئے عجمان سول ڈیفنس کے ترجمان کرنل ناصر الذری کا کہناہے کہ آپریشن روم کو تین بجے صبح آگ لگنے کی اطلاع ملی تھی ۔جس کے فوری بعد سول ڈیفنس کی ٹیم متعلقہ جگہ روانہ کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

سول ڈیفنس اہلکاروں نے بروقت پہنچ کر دونوں میاںبیو ی کو بچا لیا تاہم وہ بُری طرح جھلس گئے تھے ۔سول ڈیفنس حکا م کا کہناہے کہ انہوں نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے باقاعدہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔آگ لگنے کی فرانزک جانچ کی جارہی ہے ۔سول ڈیفنس حکام نے آس پاس کی عمارتوں کو آگ سے بچانے کے لیے بہترین اقدامات کیے ۔